July 20, 2024

اردو

اردو

زبور 2- خُدا کا برگزیدہ بادشاہ

خُدا کا برگزیدہ بادشاہ - خُداوند کی عِبادت - مُقدّس صِیُّوؔن - Zaboor 2 - زبور 2

قَومیں کِس لِئے طَیش میں ہیں

اور لوگ کیوں باطِل خیال باندھتے ہیں؟

خُداوند اور اُس کے مسیح کے خِلاف

زمِین کے بادشاہ صف آرائی کر کے

اور حاکِم آپس میں مشوَرہ کر کے کہتے ہیں

آؤ ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں

اور اُن کی رسِّیاں اپنے اُوپر سے اُتار پھینکیں۔

وہ جو آسمان پر تخت نشیِن ہے ہنسے گا۔

خُداوند اُن کا مضحکہ اُڑائے گا۔

تب وہ اپنے غضب میں اُن سے کلام کرے گا

اور اپنے قہرِ شدِید میں اُن کو پریشان کردے گا۔

مَیں تو اپنے بادشاہ کو

اپنے کوہِ مُقدّس صِیُّوؔن پر بِٹھا چُکا ہُوں۔

مَیں اُس فرمان کو بیان کرُوں گا۔

خُداوند نے مُجھ سے کہا تُو میرا بیٹا ہے۔

آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا۔

مُجھ سے مانگ اور مَیں قَوموں کو تیری میِراث کے لِئے

اور زمِین کے اِنتہائی حِصّے تیری مِلکِیّت کے لِئے تُجھے بخشُوں گا۔

تُو اُن کو لوہے کے عصا سے توڑے گا۔

کُمہار کے برتن کی طرح تُو اُن کو چکنا چُور کر ڈالے گا۔

10۔ پس اب اَے بادشاہو! دانِش مند بنو۔

اَے زمِین کے عدالت کرنے والو تربِیّت پاؤ۔

11۔ ڈرتے ہُوئے خُداوند کی عِبادت کرو۔

کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔

12۔ بیٹے کو چُومو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ قہر میں آئے اور تُم راستہ میں ہلاک ہو جاؤ

کیونکہ اُس کا غضب جلد بھڑکنے کو ہے۔

مُبارک ہیں وہ سب جِن کا توکُّل اُس پر ہے۔

آمین!

Facebook
Twitter
LinkedIn

RELATED ARTICLES