September 13, 2024

اردو

”رُوحُ القُدس” کون ہے؟

رُوحُ القُدس کون ہے؟ - مقدس تثلیث - خدا کی حقیقت کو دریافت کرنا

”رُوحُ القُدس” کون ہے؟

رُوحُ القُدس (مقدس تثلیث) میں تیسری شخصیت ہے اور اُسے باپ اور بیٹے کی طرح مقدس عظمت حاصل ہے۔

جب ہم اپنے آپ میں خُدا کی حقیقت کو دریافت کرتے ہیں، تو ہم رُوحُ القُدس کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں۔ گلتیوں 4 باب 6 آیت: ”خُدا نے اپنے بیٹے کا روح ہمارے دلوں کے اندر بھیجا”۔ تاکہ وہ ہمیں اُس سے مکمل بھر دے۔ رُوحُ القُدس میں ایک مسیحی گہری خوشی، اندرونی سکون اور آزادی حاصل کرتا ہے۔ رومیوں 8 باب 15 آیت: ”کیونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نِہیں ملی جِس سے پھر ڈر پیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح ملی جس سے ہم ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں”۔

رُوحُ القُدس، جسے ہم مکمل جاننے کے بعد بپتسمہ میں حاصل کرتے ہیں اور وہ ہمیں اجازت دیتا ہے کہ خُدا کو ”باپ” کہیں۔ اِس لئے خُداوند کی عبادت میں مسرور رہیں اور رُوحُ القُدس سے دل سے دعا کریں تاکہ وہ آپ کی زندگیوں میں خُدا کی برکات لا سکے۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ آمین

RELATED ARTICLES