October 15, 2024

اردو

پوشیدہ خزانے اور موتی کی تمثیل

متی 13 باب 44 سے 45 آیات:

” آسمان کی بادشاہی کھیت میں چھپے خزانہ کی مانند ہے جسے کسی آدمی نے پاکر چھپا دیا اور خوشی کے مارے جا کر جو کچھ اُس کا تھا بیچ ڈالا اور اُس کھیت کو مول لے لیا۔ پھر آسمان کی بادشاہی آُس سوداگر کی مانند ہے جو عمدہ موتیوں کی تلاش میں تھا۔ جب اُسے ایک بیش قیمت موتی ملا تو اُس نے جا کر جو کُچھ اُس کا تھا سب بیچ ڈالا اور اُسے مول لے لیا”۔

اِن دونوں تمثیلوں میں پوشیدہ خزانہ اور بیش قیمت موتی سے مراد خدا کے بھیدوں کی سمجھ آجانا ہے۔ مگر خاص بات یہ ہے کہ خدا کی بادشاہی کو پانے کے لئے آپ کو اپنا سب کچھ چھوڑنا پڑے گا۔ جیسا کہ ناپاکی، غرور، عنہ، غصہ، دوسروں کو معاف نہ کرنا، حلیم نہ بننا، لوگوں کی خدمت کرنے والا نہ بننا، جھوٹ اور جسمانی خواہیشات کا لالچی ہونا۔ اگر آپ اِن سب عادتوں کو چھوڑنے کے لئے تیار ہیں تو آپ خدا کی بادشاہی کے لائق بن جائیں گے۔

جہاں ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر حقیقی خوشی، تسلی اور ساری دولت آپ کے پاس ہوگی کیونکہ آسمان پر یروشلیم کی سڑکیں سونے کیں ہونگیں۔ اُس کی بنیادیں بارہ قیمتی پتھروں سے بنائی گئی ہیں۔ دیر مت کیجیے وقت کم ہے یسوع مسیح جلد آ رہے ہیں۔ آپ اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور یسوع مسیح کی بادشاہی میں حصہ دار بن جائیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES