July 14, 2024

English اردو

English اردو

بچوں کو میرے پاس آنے دو

مسیح میں آپ سب کو خوش آمدید۔ پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

متی 19 باب 13 آیت: “اُس وقت لوگ بچوں کو اُس کے پاس لائے تاکہ وہ اُن پر ہاتھ رکھے اور دعا دے۔ شاگردوں نے اُنہیں جھڑکا، لیکن یسوع نے کہا کہ بچوں کو میرے پاس آنے دو اور اِنہیں منا نہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی ایسوں کی ہی ہے”۔

پاک کلام کے پڑھے اور سنے جانے پر خُداوند کی خاص برکت ہو۔ آج کا کلام بچوں کی روحانی نشوع نما کے لئے ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اُن کی روحانی نشوع نما کریں۔ اُن کو گرجاگھر بھیجیں اور اُنہیں سنڈے اسکول بھی بھیجیں۔ تاکہ اُن کو مسیحی تعلیم کے بارے میں پتا ہو۔ جب وہ بڑے ہو کر غیر قوموں میں جائیں تو وہ شرمندہ نہ ہوں بلکہ اُن کو بھی اپنی مسیحی تعلیم کے بارے میں پتا ہو۔ تو لحاظا اپنے بچوں کی روحانی نشوع نما کریں۔ بچوں سے محبت کریں اور اُن کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک رکھیں۔ کیونکہ بچے خُدا کی رحمت ہیں اور آسمان کی بادشاہی اَنہیں کی ہے۔ جیسا کہ اِس آیت میں لکھا ہے کہ اُن کو میرے پاس آنے دو، اِس لئے آسمان کی بادشاہی ایسوں ہی کی ہے۔ آمین!

زارا قندیل

لاہور – پاکستان

Facebook
Twitter
LinkedIn

RELATED ARTICLES