September 18, 2024

اردو

عقائد کیسے وجود میں آئے؟

عَقائد کیسے وجود میں آئے؟ - گرجاگھر میں خدا کے عقائد - خدا کی تعلیمات

عَقائد کیسے وجود میں آئے؟

عَقائد واپس مسیح کی طرف لوٹتے ہیں، جنہوں نے اپنے شاگردوں کو حکم دیا کہ بپتِسمہ دیں۔ یہ کرتے ہوئے، اُنہیں اُن لوگوں کی ضرورت تھی جو سچے ایمان پر بپتِسمہ حاصل کرنے کی تلاش میں تھے، جسے ہم، باپ، بیٹے اور رُوحُ القُدس کی (تثلیث) کہتے ہیں۔

وہ اصل عقیدہ جہاں سے تمام پُرانے عَقائد ملتے ہیں وہ خُداوند یسوع مسیح اور اُن کے مبلغ دین میں ایمان ہے۔ اُنہوں نے اپنے رسولوں سے کہا، ” پَس تُم جا کر سب قُوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو” (متّی 28 باب 19 آیت)۔  گرجاگھر کے تمام عَقائد خُدا کی تثلیث میں ایمان کی تفصیلات ہیں۔ اُن میں سے ہر ایک اِس بات پر ایمان سے شروع ہوتے ہیں کہ باپ جو خالق اور اِس دُنیا کی حفاظت کرنے والا ہے، پھر بیٹے کا حوالہ دیا جاتا ہے، جس کے ذریعے یہ دُنیا اور ہم نجات حاصل کرتے ہیں، اور رُوحُ القُدس پر ایمان کا نتیجہ ہے، جو کہ دُنیا اور گرجاگھر میں خُدا کی موجودگی ہے۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ آمین

RELATED ARTICLES