September 16, 2024

اردو

کس نے دُنیا کو بنایا؟

کس نے دُنیا کو بنایا؟ - خُدا نے اِس دُنیا کو بنایا - خُدا کی عظیم تخلیق - دُنیا کا وجود

کس نے دُنیا کو بنایا؟

خُدا نے اکیلے، جو وقت اور فاصلے کی دسترس سے باہر ہے، خود اِس دُنیا کو بنایا اور ہر چیز کو وجود میں لایا۔ ہر چیز جس کا وجود ہے وہ خُدا پر انحصار کرتی ہے اور لگاتار وجود میں رہتی ہے کیونکہ خُدا کی مرضی اِس میں شامل ہوتی ہے۔ دُنیا کی تخلیق تثلیثی خُدا کا ایک متحد منصوبہ ہے۔ باب الہیٰ جو کہ خالق ہے۔ بیٹا کلام اور دُنیا کا دِل ہے۔ ” کیونکہ اُسی میں سب چِیزیں پَیدا کی گئِیں۔ آسمان کی ہوں یا زمِین کی۔ دیکھی ہوں یا اَن دیکھی۔ تخت ہوں یا رِیاستیں یا حُکومتیں یا اِختیارات۔ سب چِیزیں اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے واسطے پَیدا ہُوئی ہیں”۔ کُلُسّیِوں 1 باب 16 آیت

جب ہم یسوع مسیح کو جانتے ہیں تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دُنیا کس کے لئے اچھی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دُنیا ایک منزل کی طرف چل رہی ہے: جو کہ سچ، اچھائی اور خُداوند کی خوبصورتی ہے۔ روح القدس ہر چیز کو ایک ساتھ تھامے رکھتا ہے، وہ ہی ہے جو زندگی دیتا ہے۔

یُوحنا 6 باب 63 آیت: ” زِندہ کرنے والی تو رُوح ہے۔ جِسم سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ جو باتیں مَیں نے تُم سے کہی ہیں وہ رُوح ہیں اور زِندگی بھی ہیں”۔

RELATED ARTICLES