December 12, 2024

اردو

اِیمان سے کیا مُراد ہے؟

اِیمان سے کیا مُراد ہے؟ - سچائی کو تسلیم کرنا - خود پر اعتماد - راہ، حق اور زندگی

اِیمان سے کیا مُراد ہے؟

اِیمان ایک ایسی قوت ہے جس کے ذریعے ہم خُدا سے اتفاق رکھتے، اُس کی سچائی کو تسلیم کرتے اور ذاتی طور پر خود کو اُس کے حوالے کرتے ہیں۔ اِیمان ایک ایسا راستہ ہے جو خُدا نے بنایا اور اُس سچائی کی طرف ہماری رہنمائی کرتا ہے جو خُدا خود ہے۔ کیونکہ یسوع مسیح ” راہ، حق اور زندگی ہیں “۔

یُوحنا 14 باب 6 آیت: ” یِسُوؔع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا “۔

یہ اِیمان کسی چیز کے بارے میں محض ایک رویہ یا خود پر اعتماد نہیں ہے۔ اِیمان میں خاص برکت ہے، جسے کلیسیا عقیدے میں بیان کرتی ہے جو کہ اِیمان کی تعریف ہے اور کلیسیا کا یہ فرض ہے کہ وہ اِس کی حفاظت کرے۔ جو شخص اِیمان کے تحفے کو قبول کرنا چاہتا ہے، دوسرے اِلفاظ میں، جو شخص اِیمان لانا چاہتا ہے تو وہ اِس اِیمان کو تسلیم کرتا ہے جو کئی صدیوں سے اور کئی مختلف ثقافتوں میں مسلسل طور پر محفوظ رہا ہے۔ دوسری طرف، خُدا کے ساتھ دِل اور دماغ سے بھروسے کا رشتہ جس میں ایک شخص کی مکمل جذباتی قوت شامل ہوتی ہے وہ اِیمان کا حصہ ہے۔ کیونکہ اِیمان خیرات اور عملی مُحبت کے ذریعے مؤثر ہوتا ہے۔

گلتِیوں 5 باب 6 آیت: ” اور مسِیح یِسُوؔع میں نہ تو خَتنہ کُچھ کام کا ہے نہ نامختُونی مگر اِیمان جو مُحبّت کی راہ سے اثر کرتا ہے “۔

چاہے کوئی مُحبت کے خُدا پر حقیقت میں اِیمان رکھتا ہو تو وہ اُس کی سنجیدگی میں نہیں بلکہ خیراتی اعمال میں ظاہر ہوتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES