September 19, 2024

اردو

گُناہ کو سب سے پہلے اہمیت دینے سے کیا مُراد ہے؟

گُناہ کو سب سے پہلے اہمیت دینے سے کیا مُراد ہے؟ - سچائی کی خلاف ورزی

گُناہ کو سب سے پہلے اہمیت دینے سے کیا مُراد ہے؟

گُناہ ایک لفظ، عمل اور اِرادہ ہے جس کے ذریعے اِنسان جان بوجھ کر اور رضاکارانہ طور پر اُس سچائی کی خلاف ورزی کرتا ہے جو خُدا کی مُحبت کے فضل نے اُس کے لئے قائم کی۔ یہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے بھی زیادہ بڑی بُرائی ہے جس سے اِنسان متفق ہوتا ہے۔ گُناہ ایک شخص کو پوری طرح سے خُدا کی مُحبت کے خلاف اور نظرانداز کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ مقدس آگستین کہتے ہیں ” گُناہ صرف خود کی خواہشات سے مُحبت ہے یہاں تک کہ یہ خُدا سے دوری بھی ہے “۔ اور گُناہ کی سب سے بُری حالت میں ایک شخص یہ بھی کہتا ہے کہ ” میں خُدا کے جیسا بننا چاہتا ہوں “۔

پیدایش 3 باب 5 آیت: ” بلکہ خُدا جانتا ہے کہ جِس دِن تُم اُسے کھاؤ گے تُمہاری آنکھیں کُھل جائیں گی اور تُم خُدا کی مانِند نیک و بد کے جاننے والے بن جاؤ گے “۔

جیسے یہ ہم پر بوجھ ڈالتا ہے، ہمیں زخم دیتا ہے اور اِس کے نتائج ہمیں برباد کرتے ہیں، ویسے ہی یہ اُس دُنیا میں زہر گھولتا اور نقصان پہنچاتا ہے جس میں ہم رہتے ہیں۔ خُدا کے قریب آنے سے ہم ممکن طور پر گُناہ اور اِس کی سنجیدگی کو سمجھ سکتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES