ایڈز کی بیماری سے بچنے کے لئے کُنڈوم ( یعنی حاملہ ہونے سے بچنے کے لئے حفاظتی مواد کا استعمال ) کے حوالے سے کلیسیا کیا کہتی ہے؟
یہ حقیقت کہ کُنڈوم حاملہ ہونے کے عمل سے مکمل طور پر حفاظت فراہم نہیں کرتے، جس میں کلیسیا اِن کے ذریعے ایڈز کی بیماری سے بچنے کے لئے اُنہیں یک طرفہ اِنسانی عمل سمجھتے ہوئے اِن کے استعمال سے اِنکار کرتی ہے۔ اور کلیسیا اِس حوالے سے اِنسانی رشتوں کی نئی ثقافت اور معاشرتی شعور کی وکالت کرتی ہے۔ صرف مخلصی کو اپنانے سے اور عام جنسی اعمال سے پرہیز کرنے کے ذریعے ہی ہم ایڈز سے ہمیشہ کے لئے بچ سکتے ہیں، جس میں ہم حقیقی مُحبت حاصل کر سکتے ہیں۔
مرد اور عورت کے وقار کا برابری سے احترام کرنا، اپنے خاندان کی صحت کا خیال کرنا، ایک شخص کے آگے بڑھنے اور اُس کی خواہشات کا ذمہ داری سے دھیان رکھنا، اور سہی وقت پر جنسی یکجہتی سے پرہیز کرنا یہ سب اِس تعلیم کا حصہ ہے۔ آفریکا میں معاشرتی مہموں کے ذریعے ایسی چیزوں کو فروغ دیا گیا ہے جن کی وجہ سے نمایاں طور پر بیماریاں کم ہوئی ہیں۔ اِس کے علاوہ کیتھولک کلیسیا اُن لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرتی ہے جو ایڈز جیسی بیماری کا شکار ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!