اَے ہمارے باپ کی دُعا کے کیا الفاظ ہیں؟
اَے ہمارے باپ، تو جو آسمان پر ہے،
تیرا نام پاک مانا جائے،
تیری بادشاہی آئے،
تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے،
زمین پر بھی ہو،
ہمارے روز کی روٹی آج ہمیں دے،
اور جس طرح ہم اپنے قرضداروں کو معاف کرتے ہیں،
تو بھی ہمارے قرض ہمیں معاف کر،
اور ہمیں آزمائش میں نہ ڈال بلکہ بُرائی سے بچا،
کیونکہ بادشاہت، قُدرت اور جلال ہمیشہ تیرا ہے۔ آمین!
اَے ہمارے باپ وہ واحد دُعا ہے جو یسوع مسیح نے اپنے شاگِردوں کو سکھائی ( متّی 6 باب 9 سے 13 آیات، لُوقا 11 باب 2 سے 4 آیات )۔ اِس لئے اَے ہمارے باپ کی دُعا کو ” خُداوند کی دُعا ” بھی کہا جاتا ہے۔ تمام فرقوں کے مسیحی اِسے ہر روز اپنی دُعا، عبادت کے آداب اور اکیلے میں بھی پڑھتے ہیں۔ آخر میں ” کیونکہ بادشاہت، قُدرت اور جلال ہمیشہ تیرا ہے ” کے الفاظ ” بارہ شاگِردوں کی تعلیم ” میں شامل رہے ہیں ( دیدا، سی اے، اے ۔ ڈی، 150 )۔ اِس لئے یہ اَے ہمارے باپ کی دُعا کا حصہ ہو سکتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!