ہم اَے ہمارے باپ کی دُعا کا اِختتام ” آمین ” کے ساتھ کیوں کرتے ہیں؟
مسیحی اور یہودی قدیم زمانہ سے اپنی دُعاؤں کا اِختتام ” آمین ” کے ساتھ کرتے آئے ہیں۔ وہ اِس طرح الفاظ بولتے تھے کہ ” ہاں، یہ ہو جائے! “۔ جب ایک شخص اپنے الفاظ، اپنی زندگی اور تقدیر میں، اُس خوشی میں جو اُس کا اِنتظار کرتی ہے ” آمین ” کہتا ہے، تو آسمان کی بادشاہی اور زمین یکجا ہو جاتے ہیں۔ اِس میں ہم اُس مُحبت کے ساتھ اپنی کامیابی تک پُہنچ جاتے ہیں جس نے ہمیں تخلیق کیا۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!