November 21, 2024

اردو

مسیحی اِتوار کے دِن کو ” خُداوند کے دِن ” کے طور پر کیسے مناتے ہیں؟

مسیحی اِتوار کے دِن کو خُداوند کے دِن کے طور پر کیسے مناتے ہیں؟ - پاک شراکت اور اِتوار کے دِن کی نگرانی

مسیحی اِتوار کے دِن کو ” خُداوند کے دِن ” کے طور پر کیسے مناتے ہیں؟

ایک کیتھولک مسیحی اِتوار کے دِن پاک شراکت اور اِتوار کے دِن کی نگرانی میں شرکت کرتا ہے۔ اُس دِن وہ اُن تمام کاموں سے دور رہتا ہے جو اُسے خُدا کی عبادت کرنے سے روکتے یا اِس پاک دِن کے تہوار، خوشی، آرام اور بحالی کے قردار میں پریشانی پیدا کرتے ہیں۔

جب سے اِتوار کا دِن ہر ہفتے ایسٹر کی خوشی کو ظاہر کرتا ہے، تب سے مسیحی قدیم وقت سے یکجا ہو کر اِس دِن کی خوشی میں شامل ہوتے، اپنے نجات دہندہ کے حضور شکرگزاری کرتے، خود کو یسوع مسیح اور باقی سب لوگوں کے ساتھ دوبارہ یکجا کرتے ہیں جو نجات پا چُکے ہیں۔ تو یہ ہر ایماندار کیتھولک مسیحی کا اہم فرض ہے کہ وہ مقدس اِتوار اور کلیسیا کے دوسرے مقدس دِنوں کی تعظیم کرے۔

اگر ایک شخص خاندانی ضروری فرائض اور معاشرے میں اہم ذمہ داریوں میں ہو تو وہ کلیسیا کی عبادت کو چھوڑ سکتا ہے۔ کیونکہ اِتوار کی پاک شراکت میں حصہ لینا مسیحی زندگی کے لئے بُنیاد ہے تو اِسی لئے کلیسیا واضح طور پر یہ کہتی ہے کہ کسی بڑی وجہ یا ضروری کام کے بغیر اِتوار کی پاک شراکت سے دور رہنا ایک سنجیدہ گُناہ ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES