December 3, 2024

اردو

ہر عبادت کے آداب کی کیا اہمیت ہے؟

ہر عبادت کے آداب کی کیا اہمیت ہے؟ - یسوع مسیح کے ساتھ رفاقت - پاسکل کے عبادت کے آداب

ہر عبادت کے آداب کی کیا اہمیت ہے؟

یسوع مسیح کے ساتھ رفاقت یا یکجہتی میں عبادت کے آداب ہمیشہ سے اوّل ہی رہے ہیں۔ ہر عبادت کے آداب نہ صرف پاک یوخرست کی خوشی منانے کے بارے میں ہیں بلکہ وہ ایسٹر کی یادگاری بھی ظاہر کرتے ہیں۔ یسوع مسیح مردہ سے زندہ ہو کر خود کو ظاہر کرتے اور ہمارے ساتھ اِس کی خوشی بھی مناتے ہیں۔ دُنیا میں سب سے خاص عبادت کی خوشی کا موقع پاسکل کے عبادت کے آداب کی خوشی ہے جو یسوع مسیح نے اپنی موت سے پہلے رات کو اپنے شاگِردوں کے ساتھ اوپر والے کمرے میں منائی۔ شاگِردوں نے یہ سوچا کہ یسوع مسیح مصر سے اِسرائیل کی آزادی کو یاد کر رہے ہیں۔

اِس کے برعکس یسوع مسیح نے موت کی قوت سے تمام اِنسانوں کی آزادی کی خوشی منائی۔ مصر میں ” برے کے خون ” نے اِسرائیلیوں کو موت کے فرشتے سے محفوظ رکھا تھا۔ اَب وہ خود ایک برا بنے جن کے خون نے اِنسانوں کو نجات دی۔ یسوع مسیح کی موت اور جی اُٹھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی شخص مرنے کے باوجود بھی زندگی حاصل کر سکتا ہے۔ یہ ہر مسیحی کی عبادت کے احترام کی اصل وجہ ہے۔

یسوع مسیح نے خود اپنی موت اور جی اُٹھنے کا موازنه مصر کی غلامی سے اِسرائیل کی آزادی کے ساتھ کیا۔ لہٰذا، یسوع مسیح کی موت اور جی اُٹھنے کے ذریعے نجات کے اثرات پاسکل کا راز کہلاتے ہیں۔ خروج میں زندگی بچانے والے اُس برے کے خون جس کے ذریعے مصر سے اِسرائیلیوں کو نجات ملی اور یسوع مسیح جو کہ حقیقی پاسکل کے برے ہیں جنہوں نے اِنسانیت کو موت اور گناہ کی قید سے نجات دی اُن کے درمیان میں ایک گہرا تعلق ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES