September 16, 2024

اردو

اکثر کلیسیا عبادت کے آداب کی خوشی کو کیوں مناتی ہے؟

اکثر کلیسیا عبادت کے آداب کی خوشی کو کیوں مناتی ہے؟ - یسوع مسیح کا بدن

اکثر کلیسیا عبادت کے آداب کی خوشی کو کیوں مناتی ہے؟

اِسرائیل کے لوگ دِن میں سات دفعہ اپنے کاموں کو رُوک کر خُدا کو جلال دیتے تھے۔

زبُور 119 آیت 164: ” مَیں تیری صداقت کے اَحکام کے سبب سے دِن میں سات بار تیری سِتایش کرتا ہُوں “۔

یسوع مسیح نے اپنے لوگوں کی عبادت کے آداب اور دُعا میں حصہ لیا، اُنہوں نے اپنے شاگِردوں کو دُعا کرنا سکھایا اور اُنہیں اوپر والے کمرے میں اکٹھا کیا تاکہ وہ اُن کے ساتھ تمام عبادتوں کے آداب کی خوشی کو منا سکیں، جو کہ آخری دعوت کا تحفہ تھا۔ کلیسیا جو ہمیں عبادت کے آداب میں شامل کرتی ہے وہ یسوع مسیح کے حُکم پر عمل کرتی ہے:

1 کُرِنتھِیوں 11 باب 24 آیت: ” اور شُکر کر کے توڑی اور کہا یہ میرا بدن ہے جو تُمہارے لِئے ہے۔ میری یادگاری کے واسطے یِہی کِیا کرو “۔

جیسے ایک اِنسان زندہ رہنے کے لئے ہوا میں سانس لیتا ہے ویسے ہی کلیسیا بھی عبادت کے آداب کی خوشی میں سانس لیتی اور زندہ رہتی ہے۔ خُدا اکیلا ہی ہے جو کلیسیا میں دن بہ دن نئی زندگی پیدا کرتا ہے اِس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے کلام اور ساکرامینٹ کے ذریعے کلیسیا کو تحفے عطا کرتا ہے۔

ہم ایک اور تصور بھی کر سکتے ہیں کہ عبادت کے آداب مُحبت کی دلکشی جیسے ہیں جو خُدا ہمارے منصوبوں میں شامل کرتا ہے۔ جو کوئی بھی خُدا کی مُحبت کو محسوس کر چُکا ہے وہ کلیسیا میں شامل ہونے کے لئے خوش ہے۔ جو شخص وقت کے ساتھ ساتھ کُچھ بھی محسوس نہیں کرتا اور اِس کے باوجود بھی وہ خُدا کے ساتھ چلتا ہے تو وہ خُدا کے لئے اپنی وفاداری ظاہر کرتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES