عبادت کے آداب سے کیا مُراد ہے؟
عبادت کے آداب کلیسیا کی الہٰی عبادت ہے۔ عبادت کے آداب کوئی تقریب نہیں ہے جو اچھے خیالات اور عظیم گیتوں پر انحصار کرتی ہے۔ کوئی بھی عبادت کے آداب کو نہیں بناتا۔ یہ ایک زندہ عمل ہے جو ہمارے ایمان کی شروعات کے ساتھ بڑھتا ہے۔ پاک ماس ایک مقدس سنجیدہ عمل ہے۔ عبادت کے آداب دلچسپ ہو جاتے ہیں جب کوئی یہ محسوس کرتا ہے کہ خُدا اپنے مقدس نشانات میں موجود ہے اور یہ بیش قیمتی ہے جس میں اکثر قدیم دُعائیں بھی شامل ہوتی ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!