September 9, 2024

اردو

بیماروں کی پاک مالش کیسے کام کرتی ہے؟

بیماروں کی پاک مالش کیسے کام کرتی ہے؟ - بیماروں کی پاک مالش میں تسلی، اَمن اور قوت

بیماروں کی پاک مالش کیسے کام کرتی ہے؟

بیماروں کی پاک مالش تسلی، اَمن اور قوت ظاہر کرتی ہے۔ بیمار شخص کو مسیح کے ساتھ خاص صورت حال اور اُن کی تکلیفوں میں خاص طرح سے یکجا کرتی ہے۔ کیونکہ خُداوند نے ہمارے خوف کا تجربہ حاصل کیا اور ہماری تکلیفوں کو اپنے بدن میں برداشت کیا۔ بہت سے لوگوں کے لئے بیماروں کی پاک مالش جسمانی شفا ہے۔ لیکن اگر خُدا خود کسی کو اپنے گھر میں آنے کے لئے بُلائے، تو خُدا اُسے بیماروں کی پاک مالش میں آخری راستے میں اُس کی جنگ کے لئے مکمل طور پر جسمانی اور رُوحانی قوت بخشتا ہے۔

کسی بھی صورت میں، بیماروں کی پاک مالش میں گناہوں کی معافی کے اثرات بھی موجود ہیں۔ بہت سے بیمار لوگ اِس ساکرامینٹ سے خوفذدہ ہیں اور وہ آخری وقت تک اِس سے دور رہتے ہیں کیوںکہ وہ یہ سوچتے ہیں کہ یہ موت کے آخری الفاظ کی طرح ہیں۔ لیکن اِس کے برعکس، بیماروں کی پاک مالش زندگی کی اُمید کا ذریعہ ہے۔

ایک مسیحی جو بیمار شخص کی دیکھ بھال کر رہا ہے اُسے اُس بیمار شخص کو ہر طرح کے جھوٹے خوف سے نجات دینی چاہیے۔ بہت سے لوگ سنجیدہ خطرے میں خوف محسوس کرتے ہیں وہ اُس موقع پر اِس بات سے زیادہ اہم نہیں ہے کہ اُنہیں جلدی سے اور بے اِنتہا طور پر اُس شخصیت کو قبول کرنا ہے جنہوں نے موت پر فتح پائی اور خود زندہ ہیں، وہ یسوع مسیح ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES