دوسرے لوگوں کے ساتھ مسیحیوں کی یکجہتی کیسے بیان کی جا سکتی ہے؟
مسیحی معاشرتی اِنصاف کے پابند ہوتے ہیں۔ دُنیا کے مواد، عقلمندی اور رُوحانی اچھائی عالمگیر رسائی کا حصہ ہیں جس کے ذریعے ہم اُن کو سمجھ سکتے ہیں۔ مسیحی اِنسانی وقار کا بھی دھیان رکھتے ہیں، جس میں اِنصاف بھی شامل ہوتا ہے۔ دوسروں تک سچا اِیمان پُہنچانا بھی تمام اِنسانوں کے ساتھ یکجہتی قائم کرنے کا عمل ہے۔ یکجہتی مسیحیوں کی عملی شناخت ہے۔ یکجہتی پر عمل کرنا صرف حُکموں پر چلنا ہی نہیں ہے۔ یسوع مسیح جو ہمارے خُداوند ہیں اُنہوں نے غریبوں اور چھوٹوں کی شناخت کی:
متّی 25 باب 40 آیت: ” بادشاہ جواب میں اُن سے کہے گا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تُم نے میرے اِن سب سے چھوٹے بھائِیوں میں سے کِسی کے ساتھ یہ سلُوک کِیا تو میرے ہی ساتھ کِیا “۔
اِسی لئے اُن کے ساتھ یکجہتی سے اِنکار کرنا مسیح کا اِنکار کرنے کے برابر ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!