September 18, 2024

اردو

خادموں کے مقرر ہونے کا عمل کیسے پورا ہوتا ہے؟

خادموں کے مقرر ہونے کا عمل کیسے پورا ہوتا ہے؟ - ناقابل یقین مہر - کلام کی منادی

خادموں کے مقرر ہونے کا عمل کیسے پورا ہوتا ہے؟

خادموں کے مقرر ہونے میں ایک بشپ خُدا کی قوت کو مقرر کیے جانے والے اُمیدواروں پر اُتارتے ہیں۔ یہ اُن اِنسانوں کی رُوح پر ایک ایسی ناقابل یقین مہر لگاتی ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی۔ اپنے بشپ کے ساتھ مددگار ہوتے ہوئے، خادم خُدا کے کلام کی منادی، ساکرامینٹ کی رہنمائی اور سب سے اُوپر مقدس پاک شراکت کی خوشی مناتے ہیں۔ پاک شراکت کی خوشی کے دوران خادم کے مقرر ہونے کا اصل عمل شروع ہوتا ہے جب اُمیدواروں کو نام سے بُلایا جاتا ہے۔ بشپ کی تقریر کے بعد، مستقبل کے خادم بشپ اور اُن کے جانشینوں کے ساتھ فرمابرداری کا وعدہ کرتے ہیں۔ مقرر ہونے کا حقیقی عمل بشپ کے مَسح کرنے اور اُن کی دُعا کے ذریعے ہوتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES