اُن لوگوں کے حوالے سے کیا پیغام ہے جو اپنے آپ کو ہم جنس پرستی کا شکار سمجھتے ہیں؟
کلیسیا اِس بات پر ایمان رکھتی ہے کہ تخلیق کے ادب میں، مرد اور عورت کو اِس لئے بنایا گیا کہ وہ ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کر سکیں اور وہ ایک باہمی رشتے میں داخل ہو سکیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو اچھی زندگی دے سکیں۔ اِسی لئے ہم جنس پرستی کا عمل کلیسیا کی طرف سے منظور نہیں کیا جا سکتا۔ مسیحی تمام لوگوں کی محبت اور عزت کی قدر کرتے ہیں، البتہ اُن کی جنسی واقفیت کی پروا کیے بغیر کیونکہ خُدا سب لوگوں کی عزت اور اُن سے مُحبت کرتا ہے۔ دُنیا میں ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہے جو ماں اور باپ کی یکجہتی کے بغیر پیدا نہ ہوأ ہو۔
لہٰذا بہت سے جنس پرستی پر مبنی لوگوں کے لئے یہ تکلیف دہ ہے کہ وہ اپنے مخالف جنس کی طرف جذباتی طور پر متوجہ نہیں ہو پاتے، اِنسانی فطرت اور تخلیق کے الہٰی حُکم کے مطابق، وہ مرد اور عورت کے درمیان جسمانی یکجہتی کے پھل کو حاصل نہیں کر پاتے۔ اِس کے باوجود، خُدا اکثر عجیب راستوں سے رُوحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے اُن کی رہنمائی کرتا ہے۔ جس میں اُسے چاہے کسی کمی، نقصان یا زخم کا سامنا کرنا پڑے لیکن اگر وہ دِل سے خُدا کو قبول کرے اور مضبوطی سے قائم رہے تو وہ اپنے آپ کو خُدا کے ہاتھوں میں بہت آرام سے دے سکتا ہے۔ وہ خُدا جو ہر چیز میں سے اچھائی ظاہر کرتا ہے اور جس کی عظمت کو تخلیق سے زیادہ نجات میں دریافت کیا جا سکتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!