December 3, 2024

اردو

یسوع مسیح نے پاک شراکت کو کیسے قائم کیا؟

یسوع مسیح نے پاک شراکت کو کیسے قائم کیا؟ - چشم دید گواہ - یسوع کے خُون کا پیالہ

یسوع مسیح نے پاک شراکت کو کیسے قائم کیا؟

1 کُرنتھیوں 11 باب 23 سے 25 آیت: ” کیونکہ یہ بات مُجھے خُداوند سے پُہنچی اور مَیں نے تُم کو بھی پُہنچا دی کہ خُداوند یِسُوؔع نے جِس رات وہ پکڑوایا گیا روٹی لی۔ اور شُکر کر کے توڑی اور کہا یہ میرا بدن ہے جو تُمہارے لِئے ہے۔ میری یادگاری کے واسطے یِہی کِیا کرو۔ اِسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لِیا اور کہا یہ پیالہ میرے خُون میں نیا عہد ہے۔ جب کبھی پِیو میری یادگاری کے لِئے یہِی کِیا کرو “۔

یہ واقع جو آخری دعوت کے موقع پر پیش آیا وہ پال رسول کی طرف سے بیان کیا گیا ہے، جو خود چشم دید گواہ نہیں تھے۔ لیکن اُنہوں نے وہ لکھا جو مسیحی کلیسیا کی طرف سے ایک مقدس راز کے طور پر محفوظ کیا گیا تھا اور عبادت کے آداب میں بھی اِس کی خوشی منائی گی۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES