کیا ایسے بھی گُناہ ہیں جو اتنے سنجیدہ ہیں کہ کوئی عام خادم بھی اُن کی معافی نہیں دے سکتا؟
ایسے گُناہ پائے جاتے ہیں جن میں ایک اِنسان خُدا سے مکمل طور پر دور ہو جاتا ہے اور اُسی وقت اعمال کی سنجیدگی کی وجہ سے وہ خُدا کی یکجہتی سے بہت دور ہو جاتا ہے۔ جب ایک گُناہ کا نتیجہ ” خُدا سے دوری ” ہو جاتا ہے تو صرف بشپ یا اُن کی طرف سے مقرر قردہ خادم اِس سے نجات دے سکتے ہیں اور چندہ مواقع پر پوپ کی طرف سے بھی اِس حوالے سے نجات مل سکتی ہے۔ موت کے خطرے میں کوئی بھی خادم کسی بھی گُناہ اور خُدا سے دوری کی مشکل سے رہائی دے سکتا ہے۔
ایک کیتھولک مسیحی جو خون کرتا ہے، مثال کے طور پر، یا وہ کسی کو ہراساں کرتا ہے تو وہ خود کو ساکرامینٹ کی یکجہتی سے خارج کر لیتا ہے۔ کلیسیا اِس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے۔ گُناہ سے رہائی دینے کا مقصد گنہگار کو سہی کرنا اور اُسے سہی راستے پر لانے میں اُس کی رہنمائی کرنا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!