September 18, 2024

اردو

کیا کلیسیا اَب بھی بدرُوحوں کو نکالنے کا عمل کرتی ہے؟

کیا کلیسیا اَب بھی بدرُوحوں کو نکالنے کا عمل کرتی ہے؟ - حُکمرانی اور طاقت

کیا کلیسیا اَب بھی بدرُوحوں کو نکالنے کا عمل کرتی ہے؟

بپتسمہ کے وقت بدرُوحوں کو نکالنے کا عمل کیا جاتا ہے، اُس میں وہ دُعا کی جاتی ہے جس کے ذریعے ایک شخص کو ابلیس سے دور کیا جاتا ہے اور وہ اُس ” حُکمرانی اور طاقت ” کے خلاف قوت حاصل کرتا ہے جس پر یسوع مسیح نے فتح پائی ہے۔ بدرُوحوں کو نکالنے کا اہم عمل ایک دُعا ہے جو یسوع مسیح کے اِختیار اور اُن کی قوت میں کی جاتی ہے، جس کے ذریعے ایک بپتسمہ پانے والا مسیحی ابلیس کے آثار اور قوت سے آزادی پاتا ہے۔

کلیسیا اِس دُعا کو کبھی کھبار اور مکمل تصدیق کے بعد استعمال کرتی ہے۔ جس طرح ہالی وؤڈ کی فِلموں میں ” بدرُوحوں کو نکالنے کے عمل ” کو دکھایا جاتا ہے وہ یسوع مسیح اور کلیسیا کی حقیقت کو ظاہر نہیں کرتا۔ یسوع مسیح کے بارے میں کئی بار کہا گیا ہے کہ اُنہوں نے بدرُوحوں کو باہر نکال دیا۔ اُن کی قوت بُرائی کی حُکمرانی اور طاقت پر برتر ہے، وہ اِنسان کو بُرائی سے آزاد کر سکتے ہیں۔ یسوع مسیح نے رسولوں کو اِختیار دیے:

متّی 10 باب 1 آیت: ” پھِر اُس نے اپنے بارہ شاگِردوں کو پاس بُلا کر اُن کو نا پاک رُوحوں پر اِختیار بخشا کہ اُن کو نِکالیں اور ہر طرح کی بِیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دُور کریں “۔

کلیسیا آج ایسے ہی کرتی ہے جب ایک خادم اِختیار کے ساتھ اُس شخص پر بدرُوحوں کو نکالنے کی دُعا کرتے ہیں جنہوں نے اِس کی درخواست دی ہوتی ہے۔ البتہ سب سے پہلے اِس چیز کو جاننا ضروری ہے کہ یہ رجحان قُدرتی طور پر نفسیاتی ہے۔ بدرُوحوں کو نِکالنے کا عمل رُوحانی آزمائش اور دباؤ کو باہر نکالتا ہے۔ اور یہ بُرائی کی قوت سے آزادی دیتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES