September 19, 2024

اردو

ایک مسیحی شادی شدہ جوڑے کے کتنے بچے ہونے چاہیے؟

ایک مسیحی شادی شدہ جوڑے کے کتنے بچے ہونے چاہیے؟ - بچوں کی ذمہ داری اُٹھانا

ایک مسیحی شادی شدہ جوڑے کے کتنے بچے ہونے چاہیے؟

ایک مسیحی شادی شدہ جوڑا اُتنے بچے رکھ سکتا ہے جتنے خُدا اُنہیں دے اور جتنوں کی وہ ذمہ داری اُٹھا سکیں۔ تمام بچے جنہیں خُدا بھیجتا ہے وہ خُدا کا عظیم فضل اور برکت ہیں۔ اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک مسیحی جوڑا اِس بات کی فکر کرنا چھوڑ دے کہ اُنہیں کتنے بچوں کی ذمہ داری اُٹھانی چاہیے جن کی وہ پرورش کر سکیں، اُن کی اچھی صحت اور معاشی یا معاشرتی صورتِ حال کی ذمہ داری اُٹھا سکیں۔ بہر حال جب ایک بچہ پیدا ہو تو اُسے خوشی، رضامندی اور پوری مُحبت کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔ خُدا پر اِیمان رکھنے سے بہت سے مسیحی جوڑے ایک بڑا خاندان قائم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی حاصل کرتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES