July 14, 2024

اردو

اردو

کیا مقدسہ مریم حقیقت میں ہماری مدد کرسکتی ہیں؟

کیا مقدسہ مریم حقیقت میں ہماری مدد کرسکتی ہیں؟ - کلیسیا کی شروعات - ماں مریم کی مدد

کیا مقدسہ مریم حقیقت میں ہماری مدد کرسکتی ہیں؟

جی ہاں۔ جب سے کلیسیا کی شروعات ہوئی ہے تب سے تجربات نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ مقدسہ مریم ہماری مدد کرتی ہیں۔ لاکھوں مسیحی اِس بات کی گواہی دیتے ہیں۔ یسوع مسیح کی ماں ہوتے ہوئے مقدسہ مریم ہماری بھی ماں ہیں۔ اچھی مائیں ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔ یقیناً ہماری یہ ماں ایسا کرتی ہیں۔

زمین پر ہوتے ہوئے اُنہوں نے دوسروں کی خاطر یسوع مسیح کے ساتھ مداخلت کی، مثال کے طور پر، اُنہوں نے ایک دُلہے اور دُلہن کو کانا میں شرمندگی سے بچایا۔ اُنہوں نے پنتیکُست کے دِن شاگِردوں کے درمیان دُعا کی۔ کیونکہ ہمارے لئے اُن کی مُحبت کبھی کم نہیں ہوتی۔ ہم اِس بات کی یقین دہانی کرسکتے ہیں کہ وہ ہماری زندگی کے دو سب سے اہم لمحات میں ہماری درخواست کریں گی ” اَب اور ہماری موت کے وقت “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

Facebook
Twitter
LinkedIn

RELATED ARTICLES