ہمیشہ کی خوشی سے کیا مُراد ہے؟
ہمیشہ کی خوشی سے مُراد خُدا کو دیکھنا اور خُدا کی خوشی میں اُوپر اُٹھائے جانا ہے۔ خُدا باپ، بیٹے اور رُوحُ القُدس میں کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی، خوشی کے ساتھ یکجہتی ہے۔ اِس برکت میں اُوپر اُٹھائے جانا ہم اِنسانوں کے لئے ناقابل یقین اور بے اِنتہا خوشی ہے۔
یہ خوشی خُدا کے فضل کا پاک تحفہ ہے، جسے ہم اِنسان خود سے نہیں پا سکتے اور نہ ہی ہم اِسے اِس کی شدت میں بیان کر سکتے ہیں۔ خُدا یہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی خوشی سے اِس کا فیصلہ کریں۔ ہمیں آزادی سے خُدا کو چُننا چاہیے۔ ہمیں سب چیزوں سے اُوپر خُدا سے مُحبت رکھنی چاہیے۔ ہمیں اچھے کام کرنے اور بُرائی سے جتنا ہو سکے دور رہنا چاہیے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!