تیمتھیس (1) 5 باب 8 آیت: “اگر کوئی اپنوں اور خاص کر اپنے گھرانے کی خبر گیری نہ کرے تو ایمان کا منکر اور بے ایمان سے بدتر ہے”۔
آج کا پیغام ان بہن بھائیوں کے لئے ہے جو کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے خاندان اور اپنوں سے دور ہیں. ذاتی رنجشوں کی بدولت اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں، اور اپنے گھرانے کی خبر نہیں رکھتے ہیں. مگر انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ وہ خدا کے نزدیک ہر گز صادق نہیں ہوتے ہیں. اگر خدا نے ہمیں دنیاوی رشتوں سے جوڑا ہے تو وہ کسی وجہ سے ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنے رشتوں کا خیال رکھیں، ان کو نبھالیں. اگر آپ کا کوئی عزیز ضرورتمند ہے اور آپ اس کی مدد کرنے کے قابل ہیں تو اسے نظرانداز نہ کیجئے، اس سے خدا ناراض ہوتا ہے. بلکہ ہاتھ بڑھا کر اس کی مدد کیجئے اور اپنے ایمان میں کامل ہوں۔
اپنوں کا خیال رکھنے اور ان کی مدد کرنے سے آپ غریب نہیں ہونگے بلکہ خدا کے نزدیک آپ کا یہ قامل ایمان آپ کو اور برکتوں سے مالامال کرے گا. پیارے بہن بھائیوں اپنے بوڑھے ماں باپ کا خیال رکھیے، ان کی خدمت کیجئے اور بڑھاپے میں ان کو اکیلا مت چھوڑیے. وہ وقت ہمیشہ یاد رکھیے جب آپ کو بولنا، چلنا، کھانا، پینا نہیں آتا تھا اور آپ کے ماں باپ اس وقت میں آپ کو اکیلا نہیں چھوڑتے تھے. اپنوں کا خیال رکھ کر خدا کے نزدیک ایماندار ٹھہریے کیونکہ خدا بے ایمان کو پسند نہیں کرتا ہے. آمین!