متی 6 باب 4-3 آیت: “بلکہ جب تو خیرات کرے تو جو تیرا داہنا ہاتھ کرتا ہے اسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے. تاکہ تیری خیرات پوشیدہ رہے. اس صورت میں تیرا باپ جو پوشیدگی میں دیکھتا ہے تجھے بدلہ دیگا”۔
اس آیت میں یسوع مسیح نے ہمیں واضح طور پر تنبیح کی ہے کہ ہم جو بھی خدا کی راہ میں دیں، اسے پوشیدگی کی صورت میں دیں. انجیل مقدّس میں دکھاوا کرنے والوں کو ناپسند کیا گیا ہے. وہ نیکی جو دکھاوے کے طور پر کی جائے گی اس کا کوئی اجر نہ ہوگا. ہمیں ایک مسیحی ہوتے ہوئے ہمیشہ اس ایمان اور پوشیدگی سے خیرات دینی چاہیے کہ اس کا علم صرف ہمیں ہو نہ کہ دنیا کو دکھانے کے لئے دکھاوے کے طور پر کی جا رہی ہو. آپ کی نیکیوں کا اصل اجر خدا آپ کو دیگا۔ اِس لئے جو بھی نیکی کریں خداوند کو یاد رکھتے ہوئے کریں کہ خداوند ہی ہمیں اِس نیکی کا اجر دیگا۔ اپنی نیکی کے اجر کی اُمید اِنسانوں سے نہیں بلکہ خداوند سے لگائیں۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے اور آپ یوں ہی خداوند کے فضل سے اپنی زندگیوں میں خوش رہیں۔ آمین!