July 27, 2024

English اردو

میری کمک خُداوند سے ہے

مسیح میں آپ سب کو خوش آمدید۔ پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

زبور 121: “میں اپنی آنکھیں پہاڑ کی طرف اُٹھاؤں گا میری کمک کہاں سے آئے گی؟ میری کمک خُداوند سے ہے۔ جس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔ وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔ دیکھ! اِسرائیل کا محافظ نہ اونگھیگا نہ سوئیگا۔ خُداوند تیرا محافظ ہے۔ خُداوند تیرے داہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔ نہ آفتاب دن کو تجھے ضرر پہنچائیگا نہ ماہتاب رات کو۔ خُداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔ اور تیری جان کو محفوظ رکھیگا۔ خُداوند تیری آمد و رفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کریگا “۔

پاک کلام کے پڑھے اور سنے جانے پر خُداوند کی خاص برکت ہو۔ پیارے مسیحی بہن بھائیوں یہ زبور ہماری مدد و حفاظت کے لئے ہے۔ جب آپ کسی سفر پر جاتے ہیں تو اِس زبور کو پڑھیں۔ تاکہ خُدا آپ کے سفر میں، آپ کی آمد و رفت میں آپ کے ساتھ ہو۔ تاکہ آپ سہی سلامت اپنی منزل پر پہنچیں اور سہی سلامت اپنے گھروں کو واپس آئیں۔ خُدا آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے گا۔ خُدا آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام خوشیاں دے۔ آمین!

زارا قندیل

لاہور – پاکستان

RELATED ARTICLES