November 21, 2024

English اردو

سچائی کا راستہ

مسیح میں سب کو خوش آمدید!

پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

3 یوحنا 1 باب 11 آیت: “اے پیارے بدی کی نہیں بلکہ نیکی کی پیروی کر، نیکی کرنے والا خُدا سے ہے، بدی کرنے والے نے خُدا کو نہیں دیکھا “۔

پاک کلام کے پڑھے جانے پر خُداوند کی برکت ہو۔ آج کا کلام ہمیں نیکی کرنے کی ہدایت کرتا ہے اور بدی سے دور رہنے کی بھی کیونکہ نیکی کرنے والا خُدا سے ہے جبکہ بدی کرنے والے نے خُدا کو نہیں دیکھا۔ جب ہم بدی کرتے ہیں تو ہم خُدا سے بہت دور چلے جاتے ہیں۔ پھر ہم شیطان کی راہ کو چُن لیتے ہیں۔ بلکہ جب ہم اچھائی کرتے ہیں تو ہم خُدا کی راہ پر چلتے ہیں۔ تو لحاظا ہمیں اپنی زندگی میں نیکیوں کے عمل کو جمع کرنا ہے تاکہ ہم خُدا کی راہ پر چلیں۔ تاکہ ہم اُس راہ پر جا سکیں جہاں پر ہمیں خُدا ملے گا۔ جب ہم بدی کریں گے تو شیطان سے جا ملیں گے اور جب ہم نیکی کریں گے تو ہم خُدا سے جا ملیں گے۔ تو زیادہ سے زیادہ آپ اپنی زندگی میں نیکیاں کمائیں۔ تاکہ ہم خُدا سے زیادہ سے زیادہ جُڑ سکیں اور اُس کا جلال حاصل کر سکیں۔ آمین

زارا قندیل

لاہور – پاکستان

RELATED ARTICLES