July 26, 2024

اردو

امن و سلامتی کی دُعا

اَے خُدا! انسان اور کائنات کے خالق میری اور اپنے اُن بچوں کی آواز پر کان دھر جو جنگ و جدل پر ایمان و توکل رکھنے والوں کی وجہ سے دُکھ اُٹھاتے ہیں اور مصیبتیں جھیلتے ہیں۔

اَے امن و سلامتی کے خُدا! میری آہ و پکار کو سُن کیونکہ میں اُن سب لوگوں کی طرف سے تیرے حضور عرض کرتا ہوں جنہوں نے انسانی تاریخ کو مختلف ملکوں، وقتوں اور زمانوں میں جنگ و جدل کا نہیں بلکہ امن و شانتی کا راستہ اختیار کیا اور سلامتی کی راہوں پر چلے۔ اَے محبت کے خُدا! میری آواز سُن اور ہمیں فضل و طاقت فرما تاکہ ہم ہمیشہ نفرت و دشمنی کا پیار و محبت سے، نا انصافی کا قامل انصاف کے تقاضوں سے، انسانی مصائب کا آپس میں سچی ہمدردی سے، جنگ اور لڑائی کا امن و سلامتی سے جواب دے سکیں۔ اَے خُدا! میری آواز سُن اور دُنیا کو حقیقی امن و سلامتی آتا فرما۔ آمین!

RELATED ARTICLES