September 20, 2024

اردو

اَے ہمارے باپ کی دُعا کے ذریعے ہم کیسے تبدیل ہو سکتے ہیں؟

اَے ہمارے باپ کی دُعا کے ذریعے ہم کیسے تبدیل ہو سکتے ہیں؟ - ایک دِل اور ایک رُوح

اَے ہمارے باپ کی دُعا کے ذریعے ہم کیسے تبدیل ہو سکتے ہیں؟

اَے ہمارے باپ کی دُعا ہمیں خوشی سے یہ دریافت کرنا سکھاتی ہے کہ ہم ایک باپ کے بیٹے بیٹیا ہیں۔ ہماری یکجا طلب ہمارے باپ کی تعریف کرنا ہے اور کہ ہم ” ایک دِل اور ایک رُوح ” کی طرح ایک ساتھ رہیں۔

اَعمال 4 باب 32 آیت: ” اور اِیمانداروں کی جماعت ایک دِل اور ایک جان تھی اور کِسی نے بھی اپنے مال کو اپنا نہ کہا بلکہ اُن کی سب چِیزیں مُشترک تھِیں “۔

کیونکہ خُدا باپ خصوصی طور پر اپنے ہر ایک بیٹے بیٹی سے مُحبت کرتا ہے، کہ جیسے صرف ہم ہی واحد اُس کی عقیدت کے لئے ہیں، اِس لئے ہمیں بھی مکمل طور پر امن سے، غور کر کے اور مُحبت میں ایک نئی طرح سے اُس کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے۔ تاکہ ہم میں سے ہر کوئی ایک متاثر کن معجزہ بن سکے جو اصل میں وہ خُدا کے نزدیک ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES