November 24, 2024

اردو

مسیحی دُعاؤں کی کیا خصوصیات ہیں؟

مسیحی دُعاؤں کی کیا خصوصیات ہیں؟ - اِیمان، اُمید اور خیرات کے عمل - ثابت قدم رہنا

مسیحی دُعاؤں کی کیا خصوصیات ہیں؟

مسیحی دُعائیں اِیمان، اُمید اور خیرات کے عمل میں رہتے ہوئے کی جاتی ہیں۔ دُعا خُدا کی مرضی پر ثابت قدم اور اِس میں خود کو مقرر کرنے کو ظاہر کرتی ہے۔ جو شخص ایک مسیحی ہوتے ہوئے دُعا کرتا ہے تو وہ خود کی خواہشات سے باہر آ جاتا اور ایک خُدا ہمارے خُداوند پر بھروسا رکھنے کے اِیمان میں داخل ہو جاتا ہے۔ اُسی وقت وہ اپنی تمام اُمیدیں خُدا کے ساتھ لگاتا ہے کہ وہ اُسے سُنے گا، سمجھے گا، قبول کرے گا اور اُسے کامل بنائے گا۔

مقدس جان باسکو نے ایک دفعہ کہا کہ: ” خُدا کی مرضی جاننے کے لئے تین چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے: دُعا، اِنتظار کرنا اور مشورہ لینا “۔ آخر میں، مسیحی دُعا ہمیشہ سے خُدا کے حضور اپنی مُحبت کا اظہار کرنا رہی ہے، جو مسیح کی مُحبت سے آتی ہے اور جو الہٰی مُحبت کی خواہش رکھتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES