November 24, 2024

اردو

ہمیں خُدا کے حضور درخواست کیوں کرنی چاہیے؟

ہمیں خُدا کے حضور درخواست کیوں کرنی چاہیے؟ - جسمانی عمل - خُدا کی موجودگی میں کھڑے ہونا

ہمیں خُدا کے حضور درخواست کیوں کرنی چاہیے؟

خُدا جو ہمیں مکمل طور پر جانتا ہے وہ یہ بھی جانتا ہے کہ ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے۔ بہر حال، خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے مانگیں، ضرورت کے وقت اُس کی طرف متوجہ ہوں، اُس کے حضور ہم اپنے دُکھ، گزارش، غم رکھیں اور کہ اُسے پُکاریں، یہاں تک کہ ہمیں خُدا کے حضور دُعا کرنے کے لئے بھی جدوجہد کرنی چاہیے۔ یقیناً ہماری مدد کرنے کے لئے خُدا کو ہماری درخواستوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری دُعا کی درخواستوں میں ہمارا خود کا فائدہ ہے۔

جو شخص مانگنا نہیں چاہتا ہے تو وہ خود کو خود میں ہی خاموش کر لیتا ہے۔ صرف وہ ہی شخص اپنے آپ کو آگے بڑھاتا ہے جو مانگتا اور خود کو ہر چیز کو تخلیق کرنے والے خُدا کی طرف لاتا ہے۔ جو شخص مانگتا ہے وہ خُدا کے گھر میں داخل ہوتا ہے۔ اِسی طرح دُعا کی درخواست اِنسان کو خُدا کے ساتھ سچے رشتے میں داخل کرتی ہے جو ہماری آزادی کا احترام کرتا ہے۔

مسیحی اپنے دُعا کرنے کے طریقے سے کیا ظاہر کرتے ہیں؟

مسیحی اپنے جسمانی عمل کے ذریعے اپنی زندگی کو خُدا کے حضور لاتے ہیں۔ وہ خود کو خُدا کے حضور جُھکا دیتے ہیں۔ وہ دُعا کے دوران اپنے ہاتھوں کو باندھتے اور باہر کی طرف کھولتے ہیں۔ وہ اپنے گُھٹنوں کو جُھکاتے اور پاک مقدس خُدا کے آگے جُھکتے ہیں۔ وہ کھڑے ہو کر انجیلِ مقدس کے پیغام کو سُنتے ہیں۔ وہ بیٹھ کر عبادت کرتے ہیں۔

خُدا کی موجودگی میں کھڑے ہونا اُن کی عقیدت کو ظاہر کرتا ہے ( یعنی ایک عظیم شخصیت کے آنے پر اُس کے احترام میں کھڑے ہونا )، جس میں وہ نگرانی کرتے اور عبادت کے لئے تیار رہتے ہیں ( جیسے ہم سفر کے لئے فوراً تیار ہوتے ہیں )۔ اگر اُسی وقت وہ اپنے ہاتھوں کو خُدا کی تعریف کے لئے اُٹھاتے ہیں تو وہاں کھڑا ہر شخص اُس تعریف کے ذریعے برکت حاصل کرتا ہے۔

خُدا کی موجودگی میں بیٹھتے ہوئے ایک مسیحی اپنے اندر کی آواز کو سُنتا ہے، وہ اپنے دِل میں اُن الفاظوں پر غور کرتا ہے اور اُن میں خُدا کی عبادت کرتا ہے۔

گھٹنے ٹیکنے کے ذریعے ایک شخص خود کو خُدا کی عظیم موجودگی میں چھوٹا ظاہر کرتا ہے۔ وہ خُدا کے فضل میں اپنی آزادی کو پہچانتا ہے۔

سجدہ کرنے کے ذریعے ایک شخص خُدا کی عبادت کرتا ہے۔

ہاتھ باندھنے کے ذریعے ایک شخص اپنی پریشانی پر غلبہ حاصل کرتا ہے ” یعنی خود کو واپس سہی کرنا ” ( وہ اپنے خیالات کو اکٹھا کرتا ہے ) اور وہ خود کو خُدا کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ ہاتھ باندھ کر دُعا کرنا درخواست کرنے کا حقیقی طریقہ کار ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES