September 19, 2024

اردو

سچائی سے ہمارے رشتے کا خُدا کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

سچائی سے ہمارے رشتے کا خُدا کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ - سچائی میں احترام سے جینا - راستباز بننا

سچائی سے ہمارے رشتے کا خُدا کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

سچائی میں احترام سے جینے کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ ایک شخص خود کے ساتھ سچائی میں رہے۔ بلکہ واضح طور پر اِس کا مطلب راستباز ہوتے ہوئے خُدا کے ساتھ سچائی میں رہنا ہے کیونکہ وہ ہی تمام سچائی کا ذریعہ ہے۔ ہم یسوع مسیح میں مکمل طور پر خُدا اور تمام حقائق کے بارے میں سچائی کو جانتے ہیں جو کہ ” راہ، حق اور زندگی ” ہیں:

یُوحنا 14 باب 6 آیت: ” یِسُوؔع نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا “۔

جو مکمل طور پر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو وہ اپنی زندگی میں عظیم سے عظیم سچائی لاتا ہے۔ وہ اپنی زندگی کی کامیابیوں پر سے تمام جھوٹ، ناحق، دکھاوے اور فریب کو ختم کر دیتا ہے۔ جس میں وہ سچائی کی راہ پر شفاف بن جاتا ہے۔ اِیمان رکھنے سے مُراد سچائی کا گواہ بننا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES