September 19, 2024

اردو

سچائی کے ساتھ اِیمان کی مضبوطی کتنی اہمیت رکھتی ہے؟

سچائی کے ساتھ اِیمان کی مضبوطی کتنی اہمیت رکھتی ہے؟ - عظیم وعدے

سچائی کے ساتھ اِیمان کی مضبوطی کتنی اہمیت رکھتی ہے؟

ہر مسیحی کو سچائی کے حوالے سے گواہی دینی چاہیے اور اِسی طرح اُنہیں یسوع مسیح کی پیروی کرنی چاہیے۔ جنہوں نے پِیلاطُس کے سامنے یہ گواہی دی کہ:

یُوحنّا 18 باب 37 آیت: ” پِیلاطُسؔ نے اُس سے کہا پس کیا تُو بادشاہ ہے؟ یِسُوؔع نے جواب دِیا تُو خُود کہتا ہے کہ مَیں بادشاہ ہُوں۔ مَیں اِس لِئے پَیدا ہُوأ اور اِس واسطے دُنیا میں آیا ہُوں کہ حق پر گواہی دُوں۔ جو کوئی حقّانی ہے میری آواز سُنتا ہے “۔

اِس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایک مسیحی اپنی زندگی کو مخلصی کے ساتھ خُدا اور اِنسانیت کے لئے مُحبت و سچائی کی طرف لاتا ہے۔ سچائی کے ساتھ اِس عظیم وعدے کو خُدا میں ایک نئی زندگی کہا جاتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES