December 26, 2024

اردو

شادی میں جنسی عمل کی کیا اہمیت ہے؟

شادی میں جنسی عمل کی کیا اہمیت ہے؟ - عاشقانہ خوشی - جسمانی یکجہتی قائم کرنا

شادی میں جنسی عمل کی کیا اہمیت ہے؟

خُدا کی مرضی کے مطابق، شوہر اور بیوی کو جسمانی یکجہتی قائم کرنی چاہیے تاکہ وہ مُحبت کے ذریعے ایک دوسرے میں گہرائی سے یکجا ہو سکیں۔ جس کے ذریعے بچے اُن کی مُحبت میں آگے بڑھ سکیں۔ مسیحیت میں جسمانی، اِطمینان اور عاشقانہ خوشی ایک اونچا درجہ رکھتی ہے: ” مسیحیت یہ اِیمان رکھتی ہے کہ یہ معاملہ سہی ہے کہ خُدا نے خود اِنسانی جسمانی شکل اِختیار کی، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آسمان کی بادشاہی میں ہمیں ایک ایسا ہی جسم دیا جائے گا اور یہ ہماری خوشی، خوبصورتی اور ہماری توانائی کا ایک اہم حصہ ہوگا۔ مسیحیت نے شادی کے رشتے کو تمام مذاہب سے زیادہ عظمت دی ہے۔ اِسی طرح پوری دُنیا میں مُحبت کی فضا مسیحیت نے ہی قائم کی ہے۔

اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ جنسیت خود میں ایک بُرا عمل ہے تو کلیسیا اِس سے اِنکار کرتی ہے ” ( سی۔ ایس۔ لیوس )۔ اندرونی اِطمینان خود میں ختم نہیں ہوتا۔ جب ایک جوڑے کا اندرونی اِطمینان خود سے منسلک ہوتا ہے اور اُس میں نئی زندگی کی خواہش شامل نہیں ہوتی تو اُن میں قُدرتی مُحبت نہیں پائی جاتی۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES