September 20, 2024

اردو

مسیحی سبت کے دِن کو اِتوار کے دِن سے کیوں تبدیل کرتے ہیں؟

مسیحی سبت کے دِن کو اِتوار کے دِن سے کیوں تبدیل کرتے ہیں؟ - خُداوند کا دِن

مسیحی سبت کے دِن کو اِتوار کے دِن سے کیوں تبدیل کرتے ہیں؟

مسیحی سبت کے دِن کی خوشی کو اِتوار کے دِن کی خوشی سے اِس لئے تبدیل کرتے ہیں کیونکہ یسوع مسیح اِتوار کے دِن مُردوں میں سے زِندہ ہوئے۔ جسے ” خُداوند کا دِن ” کہا جاتا ہے، البتہ جس میں سبت کے عناصر شامل نہیں ہوتے۔ مسیحیوں کے مقدس اِتوار کے دِن میں تین اہم عناصر شامل ہیں:

(1) اِس میں تمام دُنیا کی مخلوقات کو شامل کیا جاتا ہے اور اِس میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ خُدا کی اچھائی کے تہوار کی شان کو بھی یکجا کیا جاتا ہے۔

(2) یہ تخلیق کے آٹھویں دِن کو ظاہر کرتا ہے، جب دُنیا یسوع مسیح میں نئی بنی تھی ( اِسی طرح ایسٹر کی ایک دُعا میں یہ کہا جاتا ہے کہ: ” اَے خُداوند آپ نے اِنسان کو حیرت انگیز طرح سے تخلیق کیا اور زیادہ حیرت انگیز طریقے سے بحال کیا ” )۔

(3) اِس میں امن کا موضوع شامل ہوتا ہے، جس میں نہ صرف کام کی رکاوٹ کو پاک کیا جاتا ہے بلکہ خُدا میں اِنسانوں کی ہمیشہ کی زندگی میں امن کے حوالے سے بھی پیغام دیا جاتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES