September 20, 2024

اردو

ہم کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں؟

ہم کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں؟ - خُدا کی موجودگی - خُدا کی مرضی کے مطابق فرمابرداری

ہم کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں؟

کوئی بھی شخص خود کو نجات نہیں دے سکتا۔ مسیحی یہ ایمان رکھتے ہیں کہ وہ خُدا کی طرف سے نجات حاصل کرتے ہیں، جس نے اِس مقصد کے لئے دُنیا میں اپنے بیٹے یسوع مسیح کو بھیجا۔ ہمارے لئے نجات سے مُراد یہ ہے کہ ہم نے رُوحُ القُدس کے ذریعے گُناہ کی قوت سے نجات حاصل کی اور جس کے ذریعے ہم موت کے گھیرے سے باہر ایک کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی میں آئے، ایک ایسی زندگی جس میں خُدا کی موجودگی ہے۔

مقدس پال اِسے بیان کرتے ہیں:

رُومِیوں 3 باب 23 آیت: ” اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں “۔

گُناہ خُدا کی موجودگی میں وجود میں نہیں آ سکتا ہے، جو اِنصاف اور اچھائی کا ذریعہ ہے۔ اگر گُناہ اہمیت نہیں رکھتا تو گنہگار کے حوالے سے ہمارا کیا خیال ہے؟ اپنی مُحبت میں خُدا ایسے راستے ظاہر کرتا ہے جن کے ذریعے وہ گُناہ کو ختم کرتا اور گنہگار کو نجات بھی دیتا ہے۔ وہ اُس شخص کو ” اچھا ” کر دیتا ہے تاکہ وہ صادق اور اِنصاف پسند بن سکے۔ اِسی لئے قدیم زمانہ سے نجات کو اِنصاف حاصل کرنا بھی کہا جاتا تھا۔

ہم اپنی قوت کے ذریعے وجود میں نہیں آئے۔ ایک اِنسان خود کے گُناہ معاف نہیں کرسکتا اور خود کو موت سے بھی نہیں بچا سکتا۔ اِس کے لئے خُدا اپنے رحم میں سے ہماری طرف سے کام کرتا ہے، اِس لئے نہیں کہ ہم اِس کے مستحق ہیں بلکہ اِس لئے کہ وہ ہمارے لئے بہتر چاہتا ہے۔ بپتسمہ میں خُدا ہمیں یسوع مسیح میں اپنی برکت عطا کرتا ہے:

رُومِیوں 3 باب 22 آیت: ” یعنی خُدا کی وہ راست بازی جو یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانے سے سب اِیمان لانے والوں کو حاصِل ہوتی ہے کیونکہ کُچھ فرق نہیں “۔

رُوحُ القُدس جو ہمارے دِلوں میں اُترتا ہے ہم اُس کے ذریعے مسیح کی موت اور جی اُٹھنے کی فتح میں حصہ لیتے ہیں۔ اِس کے ذریعے ہم گُناہ سے دور ہوتے اور خُدا کے ساتھ ایک نئی زندگی میں دوبارہ پیدا ہوتے ہیں۔ اِیمان، اُمید اور خیرات کے الہٰی تحفے ہماری زندگی میں آتے ہیں، وہ ہمیں اِس قابل بناتے ہیں کہ ہم خُدا کی روشنی میں رہ سکیں اور خُدا کی مرضی کے مطابق فرمابرداری سے عمل کر سکیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کی فرمابرداری کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES