October 6, 2024

اردو

کلیسیا میں شادی کو کیسے منایا جاتا ہے؟

کلیسیا میں شادی کو کیسے منایا جاتا ہے؟ - انگوٹی پر برکت - شادی کی تصدیق اور برکات - دُلہن اور دُلہا

کلیسیا میں شادی کو کیسے منایا جاتا ہے؟

ایک اصول کے مطابق شادی کو عوامی طور پر منعقد ہونا چاہیے۔ شادی کے ارادے کے حوالے سے دُلہن اور دُلہے سے سوال کیے جاتے ہیں۔ خادم اُن کی انگوٹی پر برکت نازل کرتے ہیں۔ دُلہن اور دُلہا ایک دوسرے کو انگوٹی پہناتے اور باہمی طور پر وعدے کرتے ہیں کہ: ” وہ اچھے اور بُرے وقت، بیماری اور صحت مندی کی حالت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے “۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اقرار کرتے ہیں کہ ” میں اپنی زندگی کے ہر دِن تمہیں پیار اور تُمہاری عزت کروںگا یا کرونگی “۔ خوشی منانے والے شادی کی تصدیق اور برکات کی رہنمائی کرتے ہیں۔

کیتھولک شادی کے حوالے سے کُچھ بیانات یہ ہیں: ” کلیسیا دونوں کے نام لے کر کہتی ہے۔۔۔ کیا آپ یہاں آزادانہ طور پر اور کسی بھی زبردستی کے بغیر شادی کرنے آئے ہیں؟ ” دُلہن اور دُلہا کہتے ہیں: ” جی ہاں “۔ کلیسیا کہتی ہے: ” کیا آپ دونوں پوری زندگی ایک دوسرے سے مرد اور عورت ہوتے ہوئے مُحبت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی عزت کریں گے؟ “۔ دُلہن اور دُلہا کہتے ہیں: ” جی ہاں “۔ پھِر کلیسیا دُلہن اور دُلہا سے ایک ساتھ یہ سوال پوچھتی ہے: ” کیا آپ دونوں خُدا کی طرف سے بچوں کو مُحبت کے ساتھ قبول کریں گے کہ آپ مسیح کے قوانین اور اُن کی کلیسیا کے مطابق بچوں کی پرورش کریں گے؟”۔ دُلہن اور دُلہا کہتے ہیں: ” جی ہاں “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES