September 20, 2024

اردو

کلیسیا میں بشپ اور خادم کنواروں کی طرح زندگی کیوں گزارتے ہیں؟

کلیسیا میں بشپ اور خادم کنواروں کی طرح زندگی کیوں گزارتے ہیں؟ - عقیدت اور خدمت - خوجہ بننا

کلیسیا میں بشپ اور خادم کنواروں کی طرح زندگی کیوں گزارتے ہیں؟

یسوع مسیح نے کنواروں کی طرح زندگی گزاری اور اِس طرح اُنہوں نے خُدا باپ کے لئے اپنی کبھی نہ ختم ہونے والی مُحبت ظاہر کی۔ آسمان کی بادشاہی کی خاطر یسوع مسیح کی زندگی کی پیروی کرنا اور غیر شادی شدہ صداقت میں زندگی گزارنا یسوع مسیح کے دور سے چلتا آ رہا ہے، جو کہ مُحبت، خُدا کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والی عقیدت اور خدمت کرنے کے مکمل ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

متّی 19 باب 12 آیت: ” کیونکہ بعض خوجے اَیسے ہیں جو ماں کے پیٹ ہی سے اَیسے پَیدا ہُوئے اور بعض خوجے اَیسے ہیں جِن کو آدمِیوں نے خوجہ بنایا اور بعض خوجے اَیسے ہیں جِنہوں نے آسمان کی بادشاہی کے لِئے اپنے آپ کو خوجہ بنایا۔ جو قبُول کر سکتا ہے وہ قبُول کرے “۔

رومن کیتھولک کلیسیا اپنے بشپ اور خادموں کے لئے ایسی زندگی چاہتی ہے، جبکہ مشرقی کیتھولک کلیسیا صرف اپنے بشپ کے لئے اِس کا مطالبہ رکھتی ہے۔ پوپ بینیڈکٹ کہتے ہیں کہ ” کنوارے رہنے کا مطلب مُحبت سے کھالی رہنا نہیں ہے، بلکہ اِس کے ذریعے ایک شخص خُدا کے جذبے کے ذریعے اِس پر قابو پانے کے لئے آگے بڑھتا ہے “۔ ایک خادم جو کنواروں کی زندگی گزارتا ہے تو اُسے اُس طرح پھلدار ہونا چاہیے جیسے وہ خُدا اور مسیح میں باپ ہونے کا قردار ادا کرتا ہے۔ پوپ کہتے ہیں: ” مسیح کو اُن خادموں کی ضرورت ہے جو سمجھدار اور ہمت والے ہیں، جو حقیقی رُوحانی باپ ہونے کا قردار ادا کرنے کے قابل ہوں “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES