November 24, 2024

اردو

پاک ماس کو ” عبادت کی خدمت ” کیوں سمجھا جاتا ہے؟

پاک ماس کو عبادت کی خدمت کیوں سمجھا جاتا ہے؟ - مقدس نشانات - خُدا کی بادشاہی

پاک ماس کو ” عبادت کی خدمت ” کیوں سمجھا جاتا ہے؟

عبادت کی خدمت سب سے پہلے ایک ایسی خدمت ہے جو خُدا ہمارے لئے انجام دیتا ہے اور تب ہی یہ خُدا کے حضور ہماری خدمت بنتی ہے۔ خُدا مقدس نشانات میں خود کو ہمارے حوالے کرتا ہے تاکہ ہم بھی ویسا ہی کریں کہ خود کو مکمل طور پر اُس کے حوالے کر دیں۔ وہاں یسوع مسیح کلام میں اور خُدا ساکرامینٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ ہر عبادت کے آداب کے بارے میں سب سے پہلی اور اہم چیز ہے۔

تب ہی ہم اُس میں شامل ہوتے ہیں۔ یسوع مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قُربان کردی تاکہ ہم اپنی رُوحانی زندگی کی قربانی اُن کے حضور پیش کریں۔ پاک شراکت میں یسوع مسیح خود کو ہمیں دے دیتے ہیں تاکہ ہم خود کو اُن کے حوالے کر دیں۔ اِس طرح ہم یسوع مسیح کی نجات اور تبدیلی کی قربانی میں حصہ لیتے ہیں۔ اِس طرح ہماری چھوٹی سی زندگی کھُلتی اور خُدا کی بادشاہی میں داخل ہوتی ہے۔ خُدا اپنی زندگی ہماری زندگی میں گزار سکتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES