September 20, 2024

اردو

حقیقت میں عبادت کے آداب کہاں سے آئے ہیں؟

حقیقت میں عبادت کے آداب کہاں سے آئے ہیں؟ - آسمانی مُحبت کی دعوت - خوشی کی دعوت

حقیقت میں عبادت کے آداب کہاں سے آئے ہیں؟

عبادت کے آداب کا اصل ذریعہ خُدا ہے۔ جس میں ہمیشہ کی زندگی، آسمانی مُحبت کی دعوت، باپ، بیٹے اور رُوحُ القُدس کی خوشی ہے۔ کیونکہ خُدا مُحبت ہے۔ وہ ہمیں اپنی خوشی کی دعوت میں شامل کرنا اور ہمیں اپنی برکات دینا چاہتا ہے۔ ہمیں اپنی دُنیاوی عبادت کی خوشی کو مکمل خوبصورتی اور قوت سے منانا چاہیے۔ جو کہ باپ کی خوشی کی دعوت ہے جس نے ہمیں بنایا، اِس لئے دُنیاوی تحفے اِس میں اہم قردار ادا کرتے ہیں جن میں روٹی، مے، تیل اور روشنی، خوشبو، مقدس گیت اور شاندار رنگ شامل ہیں۔

بیٹے کی دعوت جس نے ہمیں نجات دی، جس میں ہم اِسے اپنی آزادی کے ساتھ خوشی سے مناتے، پاک کلام سُن کر گہری سانس لیتے اور پاک یوخرست کے تحفوں میں کھا کر قوت پاتے ہیں۔ پھِر رُوحُ القُدس کی دعوت جو ہمارے اندر رہتا ہے جس کی وجہ سے کلیسیا میں تسلی، علم، حوصلہ، قوت اور برکت ہے جو اِن مقدس مجلسوں سے ملتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES