November 24, 2024

اردو

ہم اپنے ایمان کے مطابق ” آمین ” کیوں کہتے ہیں؟

ہم اپنے ایمان کے مطابق آمین کیوں کہتے ہیں؟ - خُدا کی مرضی کو قبول کرنا - خُدا کے حُکم میں ہاں کہنا

ہم اپنے ایمان کے مطابق ” آمین ” کیوں کہتے ہیں؟

ہم اپنے ایمان کے مطابق آمین ” ہاں ” کہتے ہیں کیونکہ خُدا ہمیں ایمان کے گواہ کے طور پر چُنتا ہے۔ جو کوئی بھی آمین کہتا ہے وہ تخلیق اور نجات میں خُدا کے کاموں کو آزادی سے خوشی کے ساتھ قبول کرتا ہے۔ عبرانی زبان کا لفظ آمین کُچھ لفظوں کے مجموئے سے بنا ہے یعنی ” ایمان ” اور ” صبر، اعتبار، مخلص “۔ ” جو کوئی بھی آمین کہتا ہے وہ اپنے دستخط کرتا ہے ” ( مقدس آگستین )۔ ہم ہاں صرف اِس لئے کہہ سکتے ہیں کیونکہ یسوع مسیح نے اپنی موت اور جی اُٹھنے کے ذریعے خود کو ہمارے لئے وفادار اور بھروسے کے لائق ثابت کیا۔ خُدا کے تمام وعدوں کے لئے یسوع مسیح اِنسان کی طرف سے ” ہاں ” ہیں، ویسے ہی جیسے کہ وہ ہماری طرف خُدا کی مکمل ” ہاں ” ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES