آخری فیصلے سے کیا مُراد ہے؟
آخری فیصلے کا دِن دُنیا کے اختتام پر آئے گا جو کہ یسوع مسیح کی دوسری آمد ہوگی۔
یُوحنّا 5 باب 29 آیت: ” جِنہوں نے نیکی کی ہے زِندگی کی قیامت کے واسطے اور جِنہوں نے بدی کی ہے سزا کی قیامت کے واسطے “۔
جب یسوع مسیح دوبارہ اپنے جلال میں آئیں گے تو اُن کی مکمل شان ہم پر ظاہر ہوگی۔ سچائی مکمل طور پر روشنی میں آئے گی۔ ہمارے خیال، اعمال، ہمارا خُدا اور دوسرے اِنسانوں کے ساتھ رشتہ سب کُچھ ظاہر ہوگا، کُچھ بھی چھُپا نہ رہے گا۔ ہم تخلیق کے عظیم معنی کو جانیں گے، ہماری نجات کی خاطر خُدا کے شاندار راستوں کو ہم سمجھیں گے اور آخر میں ہم اُس سوال کا جواب پائیں گے کہ اگر خُدا الہٰی ہے تو بُرائی اِتنی طاقتور کیوں ہے؟ آخری فیصلہ ہماری خُدا کی عدالت میں موجودگی بھی ہے۔
وہاں ہمارا فیصلہ کیا جائے گا کہ خواہ ہم ہمیشہ کی زندگی میں جائیں گے یا خُدا سے ہمیشہ کے لئے جُدا ہو جائیں گے۔ جنہوں نے زندگی کو چُنا ہے تو اُن کے لئے خُدا دوبارہ تخلیقی طور پر عمل کرے گا۔ وہ ایک نئے جسم میں خُدا کے جلال کے ساتھ ہمیشہ کی زندگی گزاریں گے، وہ جسم اور رُوح کے ساتھ خُدا کو جلال دیں گے۔
( 2 کُرنتھیوں 5 باب میں سے پڑھیں )
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!