ہم بدن کے دوبارہ زندہ ہونے پر کیوں ایمان رکھتے ہیں؟
یسوع مسیح میں خُدا خود جسم میں آیا ( یعنی جسمانی شکل میں آنا ) تاکہ اِنسانیت کو نجات مل سکے۔ بائبل کا لفظ ” گوشت ” اِنسان کی کمزوری اور اخلاقیات کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اِس کے باوجود، خُدا اِنسانی جسم کو کمتر نہیں سمجھتا۔ خُدا صرف اِنسانی رُوح کو ہی نہیں نجات بخشتا بلکہ وہ اِنسان کے جسم اور رُوح دونوں کو مکمل طور پر نجات دیتا ہے۔ خُدا نے ہمیں جسم ( گوشت ) اور رُوح سے بنایا۔
دُنیا کے اختتام پر وہ ہمارے جسم کو کسی پُرانے کھلونے کی طرح نہیں چھوڑے گا۔ آخرت کے دِن وہ تمام مخلوقات کو دوبارہ بنائے گا اور ہمارے جسم کو زندہ کرے گا۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہم تبدیل ہو جائیں گے لیکن پھِر بھی ہم اپنی جسمانی حالت میں ہوں گے۔ یسوع مسیح کی جسمانی حالت کوئی دکھاوا نہیں تھا۔ جب زندہ خُداوند نے اپنے آپ کو ظاہر کیا تو شاگِردوں نے اُن کے جسم پر زخم دیکھے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!