December 26, 2024

اردو

کیا ہم مقدسہ مریم کی عبادت کرسکتے ہیں؟

کیا ہم مقدسہ مریم کی عبادت کرسکتے ہیں؟ - خُدا کی عبادت کرنا - ماں مریم کا احترام - خُدا کی بندی

کیا ہم مقدسہ مریم کی عبادت کرسکتے ہیں؟

جی نہیں۔ صرف خُدا ہی کی عبادت کی جا سکتی ہے۔ لیکن ہم مقدسہ مریم کا ہمارے خُداوند کی ماں ہوتے ہوئے احترام کرسکتے ہیں۔ عبادت کے ذریعے ہم تمام مخلوقات پر خُدا کی مکمل برتری کا عاجزی سے اور مکمل طور پر اعتراف کرتے ہیں۔ مقدسہ مریم ہماری طرح ایک مخلوق ہیں۔ ایمان کے حوالے سے وہ ہماری ماں ہیں۔ اور اِسی طرح ہمیں ہمارے والدین کی عزت کرنی چاہیے۔ اِس لحاظ سے بائبل کی بنیاد یہ ہے کہ جب مقدسہ مریم خود یہ کہتی ہیں:

لُوقا 1 باب 48 آیت: ” کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی اور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کو مُبارک کہیں گے “۔

اِس لئے کلیسیا میں مقدسہ مریم کے حوالے سے زیارت کے مزار اور مقامات، تہوار کے دن، گیت اور دُعائیں مثال کے طور پر پاک روزری شامل ہیں۔ یہ مقدس انجیلوں کا خلاصہ ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES