September 20, 2024

اردو

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ کلیسیا ” مسیح کی دُلہن ” ہے؟

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ کلیسیا مسیح کی دُلہن ہے؟ - مسیح کی کلیسیا کے ساتھ مُحبت

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ کلیسیا ” مسیح کی دُلہن ” ہے؟

یسوع مسیح اپنی کلیسیا سے ایسے مُحبت رکھتے ہیں جیسے ایک دُلہا اپنی دُلہن سے مُحبت رکھتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو اُس کے ساتھ ہمیشہ کے لئے جوڑتے ہیں اور اپنی زندگی اُس کے لئے دے دیتے ہیں۔ جو کوئی بھی مُحبت کر چُکا ہے اُسے اِس بات کا اندازہ ہے کہ مُحبت کیا ہے۔ یسوع مسیح اِس بات کو جانتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو دُلہا کہتے ہیں، جو مُحبت سے اور طویل عرصہ سے اپنی دُلہن کا دھیان رکھ رہے ہیں، وہ اُس کے ساتھ مُحبت کی دعوت کی خوشی کو منانا چاہتے ہیں۔

ہم اُن کی دُلہن ہیں اِس لئے ہم کلیسیا ہیں۔ پُرانے عہد نامہ میں اپنے لوگوں کے لئے خُدا کی مُحبت کو میاں اور بیوی کے درمیان مُحبت سے ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر یسوع مسیح ہم میں سے ہر ایک کی مُحبت کی تلاش کرتے ہیں، تو پھر وہ اُن لوگوں کے ساتھ کتنے نہ خوش ہونگے جو اُن کی مُحبت کی قدر نہیں کرتے اور اُن کے ساتھ متفق نہیں ہیں۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES