December 3, 2024

English اردو

عبادت کے ذریعے برکات

خُداوند کے نام میں آپ سب کو سلام۔ آج ہم پاک کلام میں سے پڑھیں گے۔

خروج 23 باب 25 آیت: “اور تم خُداوند اپنے خُدا کی عبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دے گا اور میں تیرے بیچ سے بیماری کو دور کروں گا”۔

پاک کلام کے پڑھے جانے اور سننے پر خُداوند کی بڑی برکت ہو۔ پیارے مسیحی بہن بھائیوں آج کا کلام ایک سنہری نصیحت ہے۔ آج کا میرا کلام نوجوانوں، بچوں اور بوڑھوں کے لیے ہے۔ کھانا کھانے سے پہلے دُعا ضرور مانگیں، کھانا کھانے سے پہلے اپنے رب کا شکر ضرور ادا کریں۔ جو خُدا ہمیں کھانے کو دیتا ہے باز اوقات ہم کھانا دیکھتے ہی یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمیں دُعا مانگنی ہے، ہمیں شکر کرنا ہے، زیادہ لمبی نہ سہی صرف دو لفظوں میں اُس خُدا کا شکر کریں جس نے آپ کو کھانے کو دیا ہے ایسا کرنے سے خُدا آپ کے بیچ سے بیماریوں کو دور کرے گا اور آپ کے کھانے میں بڑی برکت ڈالے گا۔ خُداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!

زارا قندیل

لاہور – پاکستان

RELATED ARTICLES