ملیشیا کے علاقے ملاکا سے مقدس فرانسس زیویر کی طرف سے یورپ کے یسوعیوں کو خط، 22 جون 1549:
“ہمارا خُداوند ہم سب کو اتنا فضل دیتا ہے کہ ہم اس کی خدمت کر سکیں اور اپنے آپ کو گناہ سے بچا سکیں۔ ہماری تمام اچھائی اور برائی اس کے فضل کو اچھے یا برے طریقے سے استعمال کرنے پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہم اس بات پر تسلی رکھتے ہیں کہ خُداوند ہمارا خُدا جاپان جانے کے لئے ہماری نیتوں، خواہیشوں اور وجوہات کو دیکھ رہا ہے”۔