رسولوں کا عقیدہ کیا کہتا ہے؟
میں ایمان رکھتا/رکھتی ہوں. خُدا قادرِمطُلق باپ پر جو آسمان اور زمین کا خالق ہے اور یسوع مسیح پر جو اُس کا اکلوتا بیٹا اور ہمارا خُداوند ہے. وہ رُوحُ القُدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑا، کنواری مریم سے پیدا ہوأ، اُس نے پنطوس پیلاطوُس کے عہد میں دکھ اُٹھایا، مصلُوب ہوأ، مر گیا اور دفن کیا گیا، بر زخ میں اُترا، تیسرے روز مرُدوں میں سے جی اُٹھا، آسمان پر چڑھ گیا اور خُدا قادرِمطُلق باپ کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہے، وہاں سے وہ زِندوں اور مُردوں کی عدالت کے لئے آنے والا ہے۔ میں ایمان رکھتا/رکھتی ہوں رُوحُ القُدس پر، پاک کیتھولک کلیسیاء، مقدسوں کی شراکت، گناہوں کی معافی، جسم کے جی اُٹھنے اور ہمیشہ کی زندگی پر۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے پاک، بابرکت اور جلالی نام میں آمین۔ یسوع مسیح کی جے ہو